بھونیشور، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کٹک میں کاتھوجوڈی اسٹیشن کے پاس آج بھونیشور۔بھدرک پیسنجر ٹرین اور ایک مال گاڑی کے درمیان تصادم میں دو اور لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔مشرقی ساحلی ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 22تھی جو کل دیر رات تک بڑھ کر 27تک پہنچ گئی۔ان میں سے زیادہ تر زخمیوں کا علاج ایس سی بی میڈیکل کالج اور ہسپتال کٹک میں چل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام پیسنجر ٹرین(نمبر 78408)اور مال گاڑی(بی سی این۔دانکنی) کے درمیان ایک ہی ٹریک پر چلنے کی وجہ سے ہوئی جس سے پیسنجر کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔افسر نے بتایا کہ ایک مسافر کی لاش حادثے کے فورا بعد ٹرین کے مڑے ڈبے سے مل گئی جبکہ دوسرے کے بارے میں بعد میں اطلاع ملی،جس کی بعد میں موت ہو گئی۔مشرقی ساحلی ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں فوت شدگان کی شناخت ریلوے پولیس فورس(جی آر پی) کے کرم چاری انمول موہنتی(50)اور رنجیت داس(35)کے طور پر کی گئی۔ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔حادثے کے بعد بھونیشور اور کٹک کے درمیان ریل ٹریفک میں خلل ہونے سے حرکت میں آئے ریلوے نے بھدرک۔بھونیشور پیسنجر، پوری-پارادویپ ایکسپریس اور پارادویپ-پوری ایکسپریس سمیت سات ریل گاڑیوں کو آج ردد کر دیا۔مشرقی ساحلی ریلوے کے افسر نے بتایا کہ اس دوران حادثہ متاثر ریلوے کو درست کرنے کی تیز رفتار سے کوشش جاری ہے۔